Saturday, October 3, 2009
Saturday, September 5, 2009
Saturday, May 16, 2009
کون جیتا کون ہارا
بھارت کے عام انتخابات میں جہاں بہت سی معروف سیاسی شخصیات کامیاب ہوگئی ہیں وہیں کچھ لوگوں کو ناکامی کا منہ بھی دیکھنا پڑا ہے۔
عوام کی اس عدالت میں سر خرو ہونے والے بڑے بڑے ناموں میں کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارٹی کے جنرل سیکرٹری راہول گاندھی،بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار لال کرشن اڈوانی شامل ہیں۔
راشٹریہ جنتا دل کے راہنما اور ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے دو سیٹوں سے انتخاب میں حصہ لیا تھا اور وہ ایک نشست پر انہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
ہارنے والوں میں کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم بھی شامل ہیں جو تمل ناڈو سے الیکشن لڑ رہے تھے۔ کانگریس پارٹی کی رینوکا چودھری بھی کھمم سے ہار گئیں۔ وہ منموہن سنگھ کی حکومت میں بچوں اور خواتین کے امور کی وزیر تھیں۔
بی جے پی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے والی مینکا گاندھی اور ان کے بیٹے ورون گاندھی بی جے پی کی ٹکٹ پر جیت گئے ہیں۔
ہارنے والوں میں ایک اور قابل ذکر نام لوک جن شکتی کے رہنما رام ولاس پاسوان ہیں جو بہار میں حاجی پور سے انتخاب لڑ رہے تھے۔ وہ اس سیٹ سے سات بار کامیاب ہو چکے ہیں اور ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے یہاں سے انیس سو نواسی میں چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
کامیابی حاصل کرنے والوں میں اداکارہ جے پردا ہیں جو رامپور سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار تھیں۔ یو پی سے ہی مراد آباد کے حلقے سے انتخاب لڑنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرالدین بھی اپنی سیٹ جیت گئے ہیں۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے۔
مرحوم اداکار سنیل دت اور نرگس کی بیٹی پریا دت ممبئی سے کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی ہیں۔ بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینے والے اداکار شتروگھن سنہا بھی جیت گئے ہیں۔
امرتسر سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔
انصاف کا وقت آگیا: افتخار چوہدری
علی حسن
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری جمعہ کے روز سے سندھ کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ وکلا برادری کو قائل کرنے نکلے ہیں کہ وہ قومی جوڈیشل پالیسی کے تحت انصاف کی بروقت اور یقینی فراہمی کو ممکن بنانے میں عدلیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کو انصاف سب کے لیے کا عنوان دینے کا مقصد بہت واضح ہے۔ ’قوم نے ساٹھ سال انتظار کیا ہے۔ لوگوں کی تکالیف کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ وقت، پیسہ اور توانائی خرچ کرنے کے بعد بھی انہیں انصاف نہیں ملتا ہے۔ قوم نے عدلیہ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں، اس پر پورا اترنے کا وقت آگیا ہے۔ قوم کی نظریں ججوں اور وکلا پر لگی ہوئی ہیں۔
عام لوگ برملا وکلا کی بڑی تعداد کو ہی انصاف کے حصول میں تاخیر کا ذمہ دار تصور کرتے ہیں۔ اس کارروائی میں مذموم مقاصد رکھنے والے مؤکل حضرات کو کسی طرح بھی بہرحال بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس جمعہ کی شب حیدرآباد میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی تقریب اور ہفتہ کو سانگھڑ بار کی اراکین سے خطاب کر رہے تھے۔
چیف جسٹس نے اپنے سامعین کو متنبہ کیا کہ یہ عدلیہ کے نظام کی بقاء کا سوال بھی ہے کیوں کہ ملک کے ایک علاقے (انہوں نے سوات کا نام نہیں لیا، نہ ہی نظام عدل کا ذکر کیا) میں انصاف کا جو نظام متعارف کرایا جارہا ہے اس میں سرے عام کوڑے مارے جارہے ہیں اور انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ تعلیم یافتہ لوگ ، وکلا اور سول سوسائٹی اس قسم کے مناظر دوبارہ دیکھنا کس طرح برداشت کرسکتے ہیں۔ اس صورتحال میں وکلا، ججز اور سول سوسائٹی کو اپنی ذمہ داری کا بھرپور احساس کرتے ہوئے آگے آنا ہوگا۔
ملک کے ایک علاقے میں انصاف کا جو نظام متعارف کرایا جارہا ہے اس میں سرے عام کوڑے مارے جارہے ہیں اور انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ تعلیم یافتہ لوگ ، وکلا اور سول سوسائٹی اس قسم کے مناظر دوبارہ دیکھنا کس طرح برداشت کرسکتے ہیں۔
جسٹس افتخار محمد چوہدری
جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلا نے عدلیہ کی بحالی و آزادی کی تحریک میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سول سوسائٹی، میڈیا اور قوم کی قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کرسکتے۔ وکلا تحریک کے دوران 12 مئی اور 9 اپریل جیسے دل دہلا دینے والے ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جب وکلا کو زندہ جلایا گیا۔ وکلا کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان اب تک ابتلا اور آزمائش برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کے بعد بھی اگر عدلیہ عوام کو انصاف فراہم نہ کرے تو قوم کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچے گی اور یہ نظام بھی درست نہیں ہو سکے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ فوری انصاف کو یقینی بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں، دین میں جہاد کی اہمیت سے سب آگاہ ہیں، یہ کام بھی ایک جہاد کے فریضہ کی طرح انجام دینا ہوگا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کی تقریر کچھ زیادہ ہی پسند کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب تین نومبر کو عدلیہ پر ایک اور شب خون مارا گیا اور ایک زبانی حکم کے زریعے پہلی بار اعلیٰ ججوں کو گھروں میں قید کردیا گیا، ان کے اہل خانہ کو بھی نکلنے کی آزادی نہیں تھی، جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف لیا، اس پر ان حضرات نے قوم کو تو شرمندہ کیا ہی لیکن خود ان کا اپنا ضمیر بھی آج ملامت کرتا ہوگا، وہ اپنے اہل خانہ کی نظروں میں بھی گِر گئے ہوں گے۔
جس وقت وہ تقریر کر رہے تھے، اس وقت ان جج حضرات کی حالت دیدنی تھی۔ اسی طرح ان وکلا کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں جنہوں نے وکلا تحریک سے علیحدگی اختیار کر کے حکومت کی ایما پر سرکاری ملازمتیں حاصل کر لی تھیں۔
جسٹس (ر) رانا بھگوان داس نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہاری ہوئی اور زخم خوردہ عدلیہ کس طرح زندہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا ’خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی، جسے نہ ہو خود خیال اپنی حالت بدلنے کا‘
سترہ کروڑ گواچے لوگ'
'سترہ کروڑ گواچے لوگ'
حسن مجتییٰ 2009-05-16, 10:44
ہیومن رائٹس واچ نے صوبہ سرحد کی سوات وادی سمیت دیگر علاقوں میں طالبان اور فوج کی جنگ میں کچلے جانے والے لاکھوں لوگوں کی دربدر ہونے کو پاکستان کی تاریخ میں سنہ سینتالیس میں لوگوں کی دربدری کے بعد سنگین ترین انسانی صورتحال قرار دیا ہے۔
نیویارک میں دنیا کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چونتیسویں منزل پر واقع ہیومن رائٹس واچ کو بارہ ہزار میل دور پاکستان میں بارہ لاکھ لوگوں کی اپنے وطن میں بے وطن بے خانماں بربادی نظر آگئی لیکن نیویارک شہر میں ہڈسن ندی کی لہروں پر 'اسکائی لائین' کروزنگ جہاز کے عرشے پر جام لنڈھاتے پاکستان کے وزیروں اور لمبی لمبی لیموزین میں چڑہ کر عوامی لیکن خانگی سیاسی فنکشنوں میں آنے والے پاکستانی حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آئی۔
اس لیے تو راجہ بازار راولپنڈی میں بھیک مانگتے ہوئے ایک نابینہ شخص نے کہا تھا 'اکھاں والیوں تسی بڑے۔۔۔۔۔۔'
صدر آصف زرداری اپنے امریکی دورے کی بے وقتی راگنیاں چھیڑ کر لندن پدھارگئے۔ جب وہ اقوام متحدہ میں سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملنے آئے تو ان کے ایک طرف قمر زمان کائرہ تھے تو دوسری طرف سلمان فاروقی۔
صدر آصف زرداری کا دورہ امریکہ اس قدر کامیاب رہا کہ اس پر ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے دو سینٹروں نے جل کر کہہ دیا کہ ان کو امریکہ کی پاکستان کو بھاری امداد میں جلدی کرنے پر تشویش ہے کیونکہ پاکستان میں کچھ لیڈر ایسے بھی اعلیٰ منصب نشیں ہیں جن کو 'مسٹر ٹین پرسینٹ' کہا جاتا رہا ہے۔ سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں ان دو سینٹروں نے اتنا بھی کہا کہ 'ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کا بڑا حصہ سوئٹزر لینڈ کے اکاؤنٹوں میں جاکر جمع ہو جائے'۔ اپنی مزدوری سے امریکہ میں ایک ٹیکس بھرنے والے کی حیثیت سے مجھے بھی اس پر تشویش ضرور ہے۔
یہ جو صدر زرداری کے وفد میں پانچ لاکھ ڈالر کا خرچہ ہوا ہے کون ادا کرے گا؟ میں نے ایک پاکستانی عملدار سے پوچھا 'پاکستانی ٹیکس دہندگان اور کون؟'
سترہ کروڑ لوگوں پر کتنے مسٹر ٹین پرسنیٹ ہیں؟ بارہ لاکھ لوگ دربدر بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے لوگ سینتالیس سے ہی دربدر ہو رہے ہیں۔
'ست گواچـے لوک' فخر زمان کا ناول یاد ہے؟
ایک مس فٹ قسم کے پاکستانی سفارتکار کو میرے دوست نے کہا
'ہاں یار، اب تو لگتا ہے سترہ کروڑ گواچے لوگ ہیں'۔
کالعدم تنظیموں کے مدارس بند کیے جائیں
’کالعدم تنظیموں کے مدارس بند کیے جائیں‘
قومی اسمبلی میں مالا کنڈ کی صورتحال پر پانچ روز تک جاری رہنے والی بحث جمعہ کے روز مکمل ہوگئی جس کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بحث کے دوران اراکین نے تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے نکالنے، فوجی آپریشن میں فوج کی مکمل حمایت کرنے، قومی اتحاد اور یکجہتی کے فروغ، نقل مکانی کرنے والوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی، کالعدم تنظیموں کے مدارس بند کرنے، آئین توڑنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور شدت پسندی کے خاتمے کےلئے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جمعہ کو مالا کنڈ کی صورتحال پر بحث کی تحریک پر مزید بحث کی گئی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بحث سمٹتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اس کو کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات سے نقل مکانی کرنے والوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا ہے ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر کا مؤقف تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں نے فوج کے آپریشن سے نہیں بلکہ شدت پسندوں کی دھمکیوں کے خوف سے نقل مکانی کی ہے اور حکومت نے سوات آپریشن پر قوم کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے کی خلاف ورزی شدت پسندوں نے کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھوں سے جزیہ طلب کرنے کا پروپیگنڈہ غیرملکی چینلز نے کیا جس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ ’ہمیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔‘
جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمانی قرارداد اور قومی سلامتی بارے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر جب تک عملدرآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک آل پارٹیز کانفرنس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، پارلیمنٹ کو اب بھی اختیارات مل جائیں تو صورتحال کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ کے علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔ بالآکر ہمیں بات چیت کا راستہ ہی اختیار کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوات آپریشن کو عوام اور پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے اور یہ کہ نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپوں میں دو روز میں دس ہزار پنکھے پہنچا دیے جائیں گے۔
ملک میں لوڈشیڈنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دو ہزار سے پچیس سو میگاواٹ تک پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کےلئے پانی کے ذخائر میں اضافے کی ضرورت ہے۔
اجلاس سوات اور مالاکنڈ کی صورتحال پر بحث کے لئے بلایا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے 71 اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔ وزیراعظم نے بحث کا آغاز کیا تھا۔ اجلاس گیارہ مئی کو شروع ہوا تھا۔
گوانتانامو ٹرائبیونل کی بحالی پر غم وغصہ
گوانتانامو ٹرائبیونل کی بحالی پر غم وغصہ
انسانی آزادیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے صدر براک اوباما کے اس فیصلے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جس کے تحت گوانتاناموبے کے چند قیدیوں کے مقدمات کو ملٹری ٹرائبیونل میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
صدر براک اوباما نے اس سےقبل بش دور میں قائم کیے گئے اس عدالتی نظام کے بارے میں منفی جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ نئے اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مشتبہ افراد کے مقدمات کی منصفانہ طور پر سماعت ہوسکے۔
جنوری 2009 میں صدرات کا منصب سنبھالتے ہی اوباما نے گوانتانامو جیل کو ایک سال کے اندر بند کرنے اور وہاں جاری ملٹری ٹرائیبونل کی کارروائی کو روکنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تطا کہ امریکہ اب ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے جں میں انسانی حقوس کا احترام کیا جائے گا۔
اوبامہ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں پہلے سے زیادہ بہتر قانونی حقوق حاصل ہوں گے۔ نئے قوانین کے تحت قیدیوں کے ان بیانات کو رد کردیا جائے گا جوقیدیوں پر سختی کرکے لیے گئے ہیں۔
کیوبا کی گوانتاموجیل میں اب بھی دو سو اکتالیس قیدی موجود ہیں۔ صدر اوباما نے گوانتاموبے جیل کو جنوری دو ہزار دس میں بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان فوجی ٹرائبیونل میں مقدمے کا سامنا کرنے والوں کو پہلے سے بہتر قانونی حقوق حاصل ہوں گے۔ بہتر قانوی حقوق کی وضاحت کرتے ہوئے اہلکار نے بتایا کہ ان ٹرائبیونل میں تشدد کے ذریعے حاصل ہونےوالی شہادت کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی ’سنی سنائی‘ شہادتیں پیش ہو سکیں گی۔ وکیل منتخب کرنے کے عمل میں قیدیوں کی رائے کو پہلے سے زیادہ وزن دیا جائے گا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے جنہوں نے بش انتظامیہ کے دور میں گوانتاموبے کے قیدیوں کا ملٹری ٹرائیبونل میں ٹرائل کے خلاف مہم چلائی تھی، صدر اوباما کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
امریکن سول لبرٹیز یونین کے جوناتھن ہافٹز نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔جوناتھن ہافٹز نے کہا کہ گوانتاموبے میں کوئی بھی قیدی ایسا نہیں ہے جس کا عام عدالتوں میں مقدمہ نہ چلایا جا سکے۔
صدر اوباما نے اپنی انتخابی مہم کےدوران فوجی عدالتوں کی تشکیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔البتہ صدر اوباما کے مشیروں کا کہنا ہے کہ صدر نے کبھی بھی ملٹری کمیشن کو سرے سے رد کرنے کاوعدہ نہیں کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے صدر اوباما نے بطور سینیٹر ایک ایسے قانون کی حمایت کی تھی جس کا مقصد ہی فوجی کمشن کا قیام تھا۔
واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ صدر اوباما نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد جیسے قیدیوں کے عام عدالتوں میں مقدمات سے بچنے کے لیے ملٹری ٹرائیبونل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ گوانتاموبے کے بیس قیدیوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں چلیں گے جبکہ باقی کچھ کو چھوڑ دیا جائےگا اور کچھ کو ان اپنے ممالک میں بھیج دیا جائے گا۔
گندم کی زیادہ پیداوار بھی مسئلہ
گندم کی زیادہ پیداوار بھی مسئلہ
علی سلمان
پاکستان میں گندم کی غیر معمولی زیادہ پیداوار نے سرکاری سطح پر خریداری کے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔ کاشتکاروں کی ایک بڑی تعداد سرکاری خریداری مراکز کے باہر قطار در قطار کھڑی اس کی فروخت کی منتظر ہے جبکہ سرکاری گودام بھر چکے ہیں اور اب اطلاعات کے مطابق حکومت کو فنڈز کی قلت کا سامنا ہے۔
پاکستان میں اس برس گندم کی سرکاری قمیت تقریباً دوگنی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے گندم کی غیر معمولی پیداوار ہوئی جو ملکی ضروریات سے زیادہ ہے۔ سندھ میں نسبتاً زیادہ کامیابی سے گندم خرید لی گئی جس کے بعد پنجاب میں گندم کی خریداری شروع ہوئی تو اس نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ قاف نے الزام لگایا ہے کہ گندم کی خریداری کی ناقص سرکاری پالیسی سے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک ندیم کامران کے بقول گزشتہ برس صرف تیرہ لاکھ ٹن گندم خریدی گئی تھی اور اب تک حکومت چھتیس لاکھ ٹن گندم خرید چکی ہے۔ ان کے بقول گندم کی سرکاری خریداری کا یہ ایک ریکارڈ ہے اور ملکی ضروریات کے لیے کافی ذخیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اس کی خریداری جاری ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبےکے کاشتکاروں سے ساٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ابھی بھی کسانوں کی لمبی قطاریں تقریباً ہر خریداری مرکز پر نظر آتی ہے۔
مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے کسان ونگ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جی ٹی روڈ پرگندم خریداری کے مرکز کے باہر لگی ایک قطار کو اپنی گاڑی کے سپیڈو میٹر سےماپا تو وہ تین کلومیٹر لمبی نکلی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی سفارشی چٹوں پر گندم خریدی جارہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر خریداری مراکز کے تقریباً ایک سو اہلکاروں کو معطل کرچکے ہیں لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس سے کاشتکاروں کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔
حکومت پنجاب نے زیادہ گندم سے نبٹنے کے لیے دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اپوزیشن کے راہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بھی ایک دھوکا ہے۔ ان کے بقول اس وقت گندم کی عالمی قیمت سوا دو سو ڈالر فی ٹن ہے جبکہ پاکستان میں گندم کی قیمت تین سو پینسٹھ ڈالر ہے اس لیے اس کی برآمد کی بات کرنا پرویز الہی کے بقول ایک دھوکا ہے۔
مبصرین کاکہنا ہے کہ ماضی میں گندم کی کمی اور اب اس کی زیادتی حکومت کے لیے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے آٹا پنجاب بھیجے گا‘
’پناہ گزینوں کے لیے آٹا پنجاب بھیجے گا‘
علی سلمان
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سرحد حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ سوات کے پناہ گزینوں کے لیے تندور لگائیں اور ان کے لیے آٹا پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سرحد نے صرف اشارہ کرنا ہے کہ روزانہ کی کیا ضرورت ہے اور پنجاب سے گندم پسوا کر آٹا مسلسل سپلائی کیا جائے گا۔
یہ بات وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ سرحد میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے دوران وزیر اعلی سرحد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلی پنجاب اس وقت پنجاب میں سستے روٹی کے تندوروں کی سکیم چلا رہے ہیں اور ان مخصوص سستے تندروں پر دو روپے کی روٹی فروخت کی جاتی ہے۔
شہباز شریف نے وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی کو کہا کہ وہ ایک ایسی رابط کمیٹی بنا دیں جس میں پنجاب اور سرحد کے حکام شامل ہوں اور یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بتائے کہ پناہ گزینوں کی کھانے پینے کی کیا ضروریات ہیں اور پنجاب حکومت اور پنجاب کے عوام وہ چیزیں فراہم کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام سوات کے متاثرہ بھائیوں کو اشیائے خورد ونوش فراہم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اور بلوچستان کے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی پناہ گزینوں کے لیے امداد لےکر جمعہ کے روز ایک ساتھ صوبہ سرحد پہنچے، رسالپور ائر بیس پر وزیر اعلی سرحد امیر حیدر ہوتی نے ان کا استقبال کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی نے پناہ گزینوں کے لیے چھ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تین صوبوں کے وزرائے اعلی کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام صوبے پاکستان کی بقا کی خاطر اور دربدر ہونے والے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اپنے معاشی مسائل کے باوجود چھ کروڑ روپے امداد اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سرحد اور پاکستان کے عوام سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ سرحد کے متاثرین کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پناہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے سکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی ہیں اور انہوں نے وزیر اعلی سرحد کو کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کر کے ان کو پنجاب بھجواتے جائیں جہاں انہیں تعلیمی اداروں میں رکھا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے اشیائے خوردونوش سے بھرے ایک سو چھپن ٹرک صوبے سرحد کے حوالے کیے۔ شہباز شریف ایران کےتین روزہ دورے کے بعد لوٹے تھے لیکن لاہور جانے کی بجائے اسلام آباد سے براہ راست مردان میں پناہ گزینوں کے کیمپ پہنچے۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے مزدور آباد تخت بائی مردان میں مہاجروں کے ایک کیمپ کا بھی دورہ کیا اور پناہ گزینوں سے ان کی مشکلات پوچھیں۔
Thursday, May 7, 2009
گولہ باری سے صوفی محمد کا ہلاک
گولہ باری سے صوفی محمد کا ہلاک
گولہ باری سے صوفی محمد کا ہلاک
رفعت اللہ اورکزئی، عبدالحئی کاکڑ
صوبہ سرحد کے ملاکنڈ ڈویژن میں مقامی طالبان کے خلاف فوجی کارروائی جمعرات کو بھی جاری ہے اور اسی دوران تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کا ایک بیٹا اور تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری طرف سوات میں سکیورٹی فورسز کی دو روزہ کارروائی کے بعد زمرد کی کانوں پر سے طالبان کے کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔
مولانا صوفی محمد کے بیٹے ضیاء اللہ نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ایک بھائی تینتالیس سالہ کفایت اللہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک مارٹر حملے کا نشانہ بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلع لوئر دیر میں میدان کے علاقے دارو میں پیش آیا جہاں کفایت اللہ ایک گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ ضیاءاللہ کے مطابق اس حملے میں مولانا صوفی محمد کے داماد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
چند ہفتے قبل بھی سکیورٹی فورسز نے میدان قمبڑ کے علاقے میں واقع مولانا صوفی محمد کے آبائی مکان کو نشانہ بنایا تھا جس سے مکان کو نقصان پہنچا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا تھا کہ مولانا صوفی محمد کے مکان سے ان پر حملہ ہوا تھا جس کے ردعمل میں یہ کارروائی کی گئی۔تاہم تحریکِ نفاذِ شرعتِ محمدی کے ترجمان نے سرکاری دعوے کی تردید کی تھی۔ اس حملے کے بعد مولانا صوفی اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر بٹ خیلہ منتقل ہو گئے تھے۔
کانجو اور آس پاس کے علاقوں میں طالبان نے جی ٹی روڈ پر چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مینگورہ میں ہر طرف لوگ سڑکوں پر خواتین اور بچوں کے ہمراہ کھڑے ہیں تاہم گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
عینی شاہدین
ادھر لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں مسلح طالبان نے لیوی ہیڈ کوارٹر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دس کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے بدھ کی رات قلعہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا تھا کہ اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوئی جس میں تین ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے لیوی کے دس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے جاتے وقت قلعے کو بھی بارودی مواد سے نشانہ بنایا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ادھر شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دو دن کی لڑائی اور شیلنگ کے بعد طالبان کے زیر کنٹرول زمرد کی کانوں پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان کو علاقے سے بے دخل کر دیا ہے۔ سوات کے ایک اعلٰی سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مینگورہ کے نواح میں واقع زمرد کے کانوں پر قبضہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے دستے وہاں داخل ہوگئے ہیں اور اردگرد کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے زمرد کی کانوں پر تقریباً پانچ ماہ قبل قبضہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ بدھ کو بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے زمرد کی کانوں پر بھرپور شیلنگ کی گئی تھی جس میں کئی عام شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ سوات میں گزشتہ تین روز کے دوران غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر سینتیس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثناء سوات میں جمعرات کی صبح سات سے لے کر بارہ بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی اور اس دوران ہزاروں افراد نےعلاقے سے نکلنے کی کوشش کی تاہم راستے بند ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانجو اور آس پاس کے علاقوں میں طالبان نے جی ٹی روڈ پر چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ میں ہر طرف لوگ سڑکوں پر خواتین اور بچوں کے ہمراہ کھڑے ہیں تاہم گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
سوات میں کمشنر، ناظم، ڈی آئی جی، پولیس اور فرنٹیئر ریزرو پولیس کے دفاتر پر طالبان کا قبضہ بدستور برقرار ہے۔ ان سرکاری دفاتر پر طالبان نے منگل کی شام کو قبضہ کیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مینگورہ شہر کا بڑا حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور انہوں نے شہر کی بڑی بڑی عمارتوں پر مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فوج کے تازہ دستے مینگورہ پہنچ گئے ہیں جبکہ امن معاہدے کے بعد علاقے میں پہلی بار جیٹ طیاروں کو گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
امتحانی سکینڈل: مستعفی ہونےکی ہدایت
امتحانی سکینڈل: مستعفی ہونےکی ہدایت
شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان کے امتحانی سکینڈل میں ملوث ہونے پر پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے اُنہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
بدھ کے روز یہ ہدایت انہوں نے جماعت کی طرف سے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی طرف سے دی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں دی جس میں کمیٹی نے حاجی پرویز خان کو امتحانی سکینڈل میں ملوث قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے انتیس اپریل کو ایک نوجوان بلال جاوید کو گرفتار کیا تھا جو حاجی پرویز کی جگہ امتحان دے رہا تھا بعدازاں معلوم ہوا کہ گرفتار ہونے والہ شخص حاجی پرویز کا رشتہ دار ہے۔
اگرچہ رکن قومی اسمبلی کی پارٹی کے ساتھ پچیس سال سے زائد کی وابستگی رہی ہے لیکن اس کے باوجود اصولوں پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔
نواز شریف
نواز شریف نے بدھ کے روز پنجاب ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ رکن قومی اسمبلی کی پارٹی کے ساتھ پچیس سال سے زائد کی وابستگی رہی ہے لیکن اس کے باوجود اصولوں پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حاجی پرویز کو پنجاب ہاؤس طلب کر کے اُنہیں کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں بتایا گیا اور اُنہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کو کہا گیا ہے۔
حاجی پرویز خان نے راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 میں ضمنی انتخِابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ نشست مخدوم جاوید ہاشمی نے عام انتخابات میں تین حلقوں میں کامیابی کے بعد خالی کی تھی۔
میاں نواز شریف نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے اُن افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں جنہوں نے اس حوالے سے حاجی پرویز کی معاونت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ ہر اُس شخص کا احتساب کیا جائے جو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔
سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی فرح حمید ڈوگرکو اضافی نمبر دینے کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اگر اُنہوں نے بھی بطور چیف جسٹس اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اُن کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور نہیں دیا کہ سابق چیف جسٹس کو تعلیم کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا جائے یا نہیں۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو۔
بدھ کے روز ہی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ریاض نے الزام عائد کیا کہ گارڈن کالج کے امتحانی مرکز کے سپرنٹینڈینٹ نے رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز کی حمایت کی تھی ۔انہوں نے یہ بات حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کہی۔
رکن قومی اسمبلی کی جگہ مبینہ طور پر امتحانی پرچہ دینے والے بلال جاوید کو پولیس کے چھاپے کے بعد اسلحہ سمیت امتحانی مرکز سے گرفتار کیا تھا۔
حاجی پرویز خان پارلیمانی اراکین کے لیے گریجیویٹ ہونے کی شرط کے ختم کیے جانے بعد ضمنی انتخاب میں منتخب ہوئے تھے۔ تاہم وہ شائد انٹرمیڈیئٹ کی ڈگری احتیاطاً حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔
Thursday, April 30, 2009
”آئی ایس آئی “ کے خلاف امریکی ‘ بھارتی اور اسرائیلی سازش
قیام پاکستان کے ساتھ ہی اس نومود مملکت کے خلاف یہود و ہنود کی جن سازشوں کا آغاز ہوا ان کے نتائج کے طور پر کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوسکا نہ ریاست جونا گڑھ پاکستان میں شامل ہوئی اور تو اور پاکستان کا ایک بازو مشرقی پاکستان بھی پاکستان سے کٹ کر بنگلہ دیش کے روپ میں تبدیل ہوگیا اور 16دسمبر 1971ء کو المیہ سقوط ڈھاکہ رونما ہوا جو پاکستان کے خلاف یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ اور سازشوں کا بین ثبوت ہے کیونکہ کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق نہ ہونے میں جہاں برطانوی یہودی لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا ہاتھ تھا وہیں کشمیر پاکستان کا حصہ اسلئے نہیں بن سکا کہ اس دور میں جنرل ڈگلس جیسا متعصب عیسائی پاکستانی فوج کا سربراہ تھا جبکہ سقوط مشرقی پاکستان کا کارنامہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے مغربی پاکستان میں موجود اپنے پاکستانی اور مشرقی پاکستان میں موجود بنگالی ایجنٹوں کی مدد سے انجام دیا۔ اس کے بعد بھی یہود وہنود کی یہ خفیہ ایجنسیاں ”را“ اور ”موساد“ پاکستان کے خلاف سرگرم عمل رہیں اور اسے نقصان پہنچانے کےلئے سازشو کے بڑے سے بڑے جال بچھائے گئے جنہیں امریکی آشیر باد بھی حاصل رہی مگر تمام تر سازشوں اور پاکستان میں کرائی جانے والی تخریب کاری کے باوجود پاکستان کے یہ دشمن اپنی مذموم سازشوں اور ارادوں میں ماضی جیسی کامیابیاں اس لئے حاصل نہیں کر پائے کہ پاکستان کی حفاظت کے فریضے میں مسلح افواج کے ہمراہ ایک اور ادارہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے جسے آئی ایس آئی کا نام دیا جاتا ہے
دشمن کی چالوں ‘ خفیہ سازشوں ‘ ملک کو درپیش خطرات کے حوالے سے افواج پاکستان و دیگر متعلقہ فورسز اور سول قیادت کو آگاہ کرنے اور وطن عزیز کو دشمنوں کی چالوں سے بچا کر محفوظ و مستحکم رکھنے کے لئے مصروف عمل یہ ادارہ کیونکہ امریکی ‘ بھارتی اور اسرائیلی مذموم مقاصد کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہا ہے اسی لئے دشمنان پاکستان ”را“ اور ”موساد“ کی آنکھ میں شہتیر کی طرح کھٹکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہود و ہنود امریکہ کی مدد سے پاکستان کے ضامن اس ادارے کے خاتمے یا اس کی سرگرمیوں کو مفلوج کرانے کے لئے ہمیشہ سے سرگرم عمل رہے ہیں اور اس میں انہوں نے پہلی کامیابی اس وقت حاصل کرلی تھی جب موجودہ حکومت نے آئی ایس آئی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا حکم دیا مگر عسکری ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ عوامی حلقوں اور میڈیا کی جانب سے شدید ردِ عمل کے بعد آئی ایس آئی کے قتل کا یہ پروانہ منسوخ کرتے ہوئے واپس لے لیا گیا مگر دنیا کے نقشے سے ایک مستحکم اسلامی و ایٹمی مملکت کا وجود مٹاکر پاکستان کے حصے بخرے کرنے کے خواہشمند امریکہ ‘ اسرائیل اور بھارت امریکہ ‘ اسرائیل اور بھارت چاہتے ہیں تاکہ دنیائے اسلام میں کوئی بھی ان کی سامراجیت کے خلاف آواز اٹھانے یا بغاوت کرنے والا باقی نہ بچےمگر وہ یہ بھی وہ جانتے ہیں جب تک مسلح افواج کے شانہ بشانہ آئی ایس آئی جیسا ادارہ پاکستان کی حفاظت کی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے ان کے ارادے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے! اسی لئے ان تینوں سامراجی ممالک نے کہ ایک کثیرالمقاصد منصوبے کے تحت ممبئی دہشتگردی کا ڈرامہ رچا کر پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف ایک عالمی سازش ترتیب دی اور اس سازش کے تحت امریکا نے پاکستان کی بقا کی ضمانت آئی ایس آئی کو دوسرے ممالک کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے سول حکومت کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے چھپے لفظوں امریکی امدادی پیکیج کو آئی ایس آئی کو سول انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی شرط سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” آئی ایس آئی دوسرے ممالک کیلئے خطرہ ہے اس لئے پاکستانی حکومت کو اس پر کنٹرول کرنا چاہئے‘ پاکستانی فوج ایک مضبوط ادارہ ہے اور جنرل اشفاق پرویز کیانی اس کے سربراہ کی حیثیت سے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ جنرل پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا اچھی طرح جانتے ہیں کہ حالیہ درپیش حالات میں انہیں کیا کرنا چاہئے۔انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں صدر آصف علی زرداری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جمہوری طور پر منتخب حکومت ہے اور وہ بھرپور جمہوری انتخابات کے بعد وجود میں آئی ہے۔ اس لئے ہم اس کی مدد کریں گے“گوکہ سینیٹر جان کیری نے ممبئی دہشتگردی سے پاکستان اور آئی ایس آئی کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ممبئی دہشت گرد حملوں میں پاکستان یا آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے“مگر اس کے باوجود بھی آئی ایس آئی کو سول حکومت کے ماتحت کرنے کے ان کے مطالبے نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ ان کی پوری گفتگو تمہید پر مشتمل تھی جس کا مقصد پاکستانی قیادت کو یہ باور کرانا تھا کہ امریکی امداد آئی ایس آئی کو سول حکومت کے ماتحت کرنے یادوسرے لفظوں میں عملاً اسے قتل کر کے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سے مشروط کردی گئی ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو امریکہ کی اس سازش اور مطالبے پر عمل تو درکنار غور تک کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوم یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ پاکستان کی آزادی و تشخص صرف اس وقت تک قائم ہیں جب تک مسلح افواج اور آئی ایس آئی مشترکہ طور پر اس کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں اور ان میں سے کسی بھی ایک کو دوسرے سے جدا یا ختم کیا گیا تو پھر یقینا یہی ملک قائم نہیں رہ سکے گا اس لئے ہماری حکومت کو صاحب امریکہ بہادر کے ترجمان ‘ صدر امریکہ بارک اوبامہ کے معتمد خاص سینیٹر جان کیری کو یہ باور کرادینا چاہئے کہ ”ہمیں اپنی آزادی اور سلامتی کے بدلے امریکہ یا کسی بھی امداد قبول نہیں ہے“
Monday, April 27, 2009
واجد شمس الحسن مستعفی ہوں
واجد شمس الحسن مستعفی ہوں
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ـ 24 اپریل ، 2009اگر یہ طالب علم کسی وزیر شذیر‘ امیر کبیر یا افسر وغیرہ کے بیٹے ہوتے تو اب تک طوفان آچکا ہوتا۔ اپنے ایک دوست کے بیٹے کے لئے پنجاب کے ایک وزیراعلیٰ عارف نکئی خود تھانے پہنچ گئے تھے۔ اس طرح کے لوگوں پر ہاتھ ہی نہیں ڈالا جاتا۔ برطانیہ کے لئے مشہور ہے کہ وہ قانون پسند ملک ہے مگر ان کا قانون پاکستان کے لئے مختلف ہے۔ وہ کسی اور ملک کے طالب علموں کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے کسی بڑے چھوٹے آدمی کو کسی قابل نہیں سمجھتے۔ مگر عام پاکستانیوں کو وہ بھی خاطر میں لانے کے لئے تیار نہیں۔ جب انہیں ایک لائبریری میں سے گن پوائنٹ پر گرفتار کیا گیا وہاں بھی زمین پر لٹا کے تشدد کیا گیا۔ انہیں صرف شک کی بنا پر ذلیل و خوار کیا گیا۔ پاکستانیوں کے لئے ان کا شک ہی ان کا یقین ہے۔ پاکستانی ہونا ہی اصل قصور ہے۔ دہشت گردی کے الزام کے لئے صرف پاکستانی ہونا کافی ہے چونکہ یہ لڑکے پاکستانی تھے تو برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اور وزیر خارجہ ملی بینڈ نے بھی دلچسپی لی۔ تفتیش پاکستانی انداز میں کی گئی۔ جوتا بھی کسی پاکستانی تھانے سے برآمد کیا گیا ہو گا۔ اس کے باوجود وہ کچھ ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس کے لئے انہوں نے معافی بھی نہیں مانگی۔ بس یہ کہ انہوں نے بے گناہ پاکستانی سٹوڈنٹس کو معاف کر دیا۔ وہ تو انہیں ڈیپورٹ کر کے پاکستان واپس بھیجنا چاہتے ہیں اور بھیج دیں گے کہ پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی حکومت کیا کر لے گی۔ اس حوالے سے لارڈ نذیر کا کردار قابل تعریف ہے۔ وہ برطانوی شہری ہیں اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبر ہیں۔
چاہئیے تو یہ تھا کہ برطانوی پولیس اور ایجنسیوں کے جس آدمی نے یہ سارا منصوبہ بنایا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کیا برطانیہ یا کسی اور غیرت مند ملک کے طالب علموں کے ساتھ ایسا انسانیت سوز اور تعلیم دشمن سلوک کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی جرم ہے اور اس کی سزا متعلقہ لوگوں کو دی جائے۔ ہمارے ہائی کمشنر تو ہر صورت میں مستعفی ہوں۔ آخر ایک سفارت کار کا کام کیا ہوتا ہے۔ ہمارے اکثر سفارت کار ایسے ہیں کہ ان سے استعفیٰ لیا جائے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں۔ وہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے امریکی اشارے پر بہت شور مچاتی ہیں۔ این جی اوز والیاں اس معاملے میں خاموش کیوں ہیں۔ کسی ایک ایسی خاتون نے کوئی بات نہیں کی۔ حقوق صرف وہ ہیں جن کے لئے تحریک چلائی جائے کہ امریکہ سے فنڈز ملیں اور جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہمارے لوگ یورپ اور امریکہ ہی کیوں جاتے ہیں۔ چین کیوں نہیں جاتے۔ چین اب دنیا میں ہر معاملے میں آگے ہے۔ شاید چین میں عیاشی نہیں۔ ورنہ میرے رسول عالم حضرت محمدﷺ نے کہا تھا کہ ’’علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے‘‘۔ یہ ہدایت ہے جس پر ہمیں عمل کر کے ہی فائدہ ہو گا۔ وہاں سب کچھ ہے جدید سائنسی علوم‘ ٹیکنالوجی اور عزت۔ ہمیں عزت نہیں چاہئے اب ہم یورپ اور امریکہ صرف اپنی بے عزتی کرانے جاتے ہیں۔ ہم بھکاری ہیں اور بھکاری کو عزت راس نہیں۔ عام آدمی کو اپنے ملک پاکستان میں عزت نہیں ملتی۔
برطانیہ میں نمبر دو یونیورسٹیاں بہت ہیں جہاں ڈگریاں بکتی ہیں۔ وہ کسی نہ کسی طرح پاکستانی طالب علموں کو ذلیل کر کے نکالتے رہتے ہیں تاکہ دوسرے طلبہ سے فیسیں وغیرہ حاصل کی جائیں۔ پاکستان میں بھی اس طرز پر یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں۔ دو دو کمروں میں یونیورسٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ اب کچی آبادیوں اور جھگیوں میں بھی یونیورسٹیاں ہونگی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بے روزگاری ہے۔ معاشی بحران ہے۔ وہاں ایک نعرہ چلا ہوا ہے۔ برٹش جاب اونلی فار برٹش نیشنل (برطانوی ر وزگار صرف برطانویوں کیلئے) اب وہ غیر ملکیوں کو نکال رہے ہیں۔ اس لحاظ سے پاکستانیوں کو نکال باہر کرنا آسان ہے۔ نہ پاکستانی حکومت غیرت کرتی ہے نہ پاکستانی سفارت خانہ احتجاج کرتا ہے۔ محتاج لوگ احتجاج نہیں کر سکتے۔ !!
پاکستان زندہ باد
پاکستان زندہ باد
محمد آصف بھلّیپاکستان کے ایک مایہ ناز مصور اسلم کمال اکثر مجھے خط لکھتے ہیں تو وہ خط پر میرے پتے اور شہر کے نام کے ساتھ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے الفاظ لکھنا نہیں بھولتے۔ اسلم کمال کا یہ جذبہ حب الوطنی ہر ایک پاکستانی کے دل میں موجزن ہونا چاہئے۔ پاکستان سے باہر ہمارے پاکستانی بھائی جس ملک میں بھی موجود ہیں انہیں پاکستان میں اپنے احباب اور عزیز و اقارب کو خط لکھتے ہوئے شعوری طور پر یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ خط پر پاکستان کا لفظ تحریر کرتے ہوئے اس کے ساتھ زندہ باد کا اضافہ ضرور کریں۔
صوفی محمد، آئین پاکستان اور جنرل مشرف
آئین کے حق میں صوفی محمد صاحب کے بیان سے یہ تو ثابت ہو گیا ہے اور جمہوری پاکستان کے منتخب نمائندوں کی تیار اور نافذ کردہ یہ متفق علیہ قومی دستاویز جو بیک وقت اسلامی بھی اور جمہوی بھی ہر ایک کی نظر میں محترم اور بالادست ہے۔ اس کے بارے میں دو رائے نہیں پائی جاتیں۔ یہ آئین اپنی اصل حالت میں جتنا زیادہ نافذ اور مؤثر ہوگا۔ قومی اتحاد اور یکجہتی میں اسی تناسب سے اضافہ ہو گا۔ ابھی تک آئین کے حسین ماتھے پر فوجی آمریت کے لگائے ہوئے سترہویں ترمیم کے بدنما داغ کو مٹایا نہیں جا سکا۔ اگرچہ بہت وعدے کئے گئے ہیں اٹھارہویں ترمیم کا حتمی مسودہ قائم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کی کمیٹی کے حق میں قرارداد بھی منظور ہو گئی ہے لیکن کمیٹی بن نہیں پا رہی۔ آخر کیوں اور تاخیر کس لئے۔ جب تک کتاب آئین میں یہ سقم رہے گا اس کے مکمل نفاذ کی خاطر حکومتی اپیلوں اور اقدامات کے اندر بھی ضروری اصولی اور اخلاقی طاقت پیدا نہ ہوگی۔ جہاں صوفی محمد صاحب اور تحریک طالبان پاکستان سے بجا طور پر یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ اپنی سرگرمیوں کے دوران آئینی حدود کو پامال نہ کریں۔ وہیں قوم اپنے حکمرانوں سے توقع کرتی ہے۔ وہ ہر ہر قدم پر آئینی اداروں کا پاس لحاظ کریں گے اور کسی حوالے سے یہ تاثر نہیں پیدا ہونے دیں گے کہ اہم امور پر ان کی ملاقاتوں اور فیصلوں کے وقت دستوری طرز عمل یا اداروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ جمعہ 24 اپریل کو طالبان کی بونیر تک یلغار اور اس سے بھی آگے بڑھ جانے کے خدشات کی روک تھام کی خاطر ایوان صدر میں جناب صدر، وزیراعظم، چیف آف دی آرمی سٹاف، وزیر خارجہ اور جناب اسفند یار ولی کے مابین مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اگلے روز اخبارات نے اسے ٹرائیکا کے اجلاس کا نام دیا ہے۔ یہ کیا چیز ہے۔ اس کی آئینی حیثیت کیا ہے اور اسے کس قسم کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ آئین کی رو سے حکومت اور فوجی قیادت کی باہمی مشاورت کے لئے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا باقاعدہ ادارہ موجود ہے اگر ضرورت تھی تو اس کا اجلاس منعقد کیا جاتا۔ اس سے آئینی ادارہ اور طرز عمل دونوں مضبوط ہوتے۔ اہل وطن جاننا چاہتے ہیں ایسا کیوں نہیں ہوا۔
جنرل مشرف نے انگڑائی لی ہے۔ کہا ہے وہ دوبارہ برسر اقتدار آنے کے لئے تیار ہیں تاکہ حالات میں سدھار پیدا کریں۔ سبحان اللہ۔ اس وقت جو بگاڑ پایا جاتا ہے وہ آپ ہی کے آٹھ سالہ درو آمریت کا کرشمہ ہے۔ جو بلاشبہ قوم کے لئے روگ جان بنی ہوئی ہیں وہ آپ کی بندوق کی نالی پر قائم کردہ حکومت کا شاخسانہ ہیں۔ اب دوبارہ حکومت کی باگیں ہاتھ میں لیکر آپ رہی سہی کسر پوری کرنا چاہتے ہیں اور ملک کا آخری حد تک ستیاناس کرنے کے درپے آزاد ہیں۔ جنرل مشرف نے دوبارہ حکومت سنبھالنے کی پیشکش قوم کو نہیں کی۔ اس نے یہ بیان دے کر امریکہ کو باور کرایا ہے۔آپ کا جتنا وفادار ایجنٹ میں تھا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ آج پاکستانی حکومت اور فوج آپ کے احکامات پوری طرح بجا نہیں لا رہی تو وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر میرے جیسا کتوں سے پیار کرنے والا آپ کا وفادار نہیں پایا جاتا۔
نصیبو لال کے گانوں پر پابندی
مناء رانا
لاہور ہائی کورٹ نے پنجابی کی معروف گلو کارہ نصیبو لال اور ان کی بہن نورو لال کے اکتالیس گائے ہوئے گانوں کےرکیسٹ بازار میں لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایڈوکیٹ آصف محمود خان نے لاہور ہائی کورٹ میں نصیبو لال کے اکتالیس گانوں کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے درخواست دی کہ نصیبو لال کے گانے فحش ہیں اور ان کے گانوں سے نوجوان نسل کا اخلاق متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
ایڈوکیٹ آصف محمود خان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جسٹس اعجاز چوہدری نے ایڈوکیٹ آصف محمود کی اس درخواست پر پیر کے روز نصیبو لال اور ان کی بہن نورو لال کے گائے ہوئے گانوں کو مقدمے کا فیصلہ آنے تک نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کا فیصلہ آنے تک یہ دونوں بہنیں گانوں کی نئی کیسٹ بازار میں نہیں لا سکتیں۔
عدالت نے 25 مئی کو اٹارنی جرنل پاکستان، چئرمین سنسر بورڈ اور دونوں گلوکاراؤں نصیبو لال اور نورو لال کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نصیبو لال ایک عشرے سے زیادہ وقت سے پاکستانی فلموں میں گانے گا رہی ہیں اور وہ عوامی سطح پر کافی مقبول ہیں اور ان کے گانے پسند بھی کیے جاتے ہیں لیکن دوسری جانب معاشرے کے سنجیدہ حلقوں کی جانب سے ان کے گانوں پر اعتراض بھی کیا جاتا ہے۔
میڈم نور جہان نے جب بیماری کے دور میں جب وہ گا نہیں سکتی تھیں نصیبو لال کا گانا سرور نامی ایک پروڈیوسر نےسنا اور وہ انہیں موسیقار الطاف عرف طافو کے پاس لے گئے جنہوں نے انہیں فلم انڈسٹری میں روشناس کرایا۔
نصیبو لال کے جن گانوں کو مبینہ طور پر فحش قرار دیا جاتا ہے ان میں زیادہ تر نغمہ نگار الطاف باجوہ کے لکھے ہوئے گانے ہیں اور ان کی موسیقی موسیقار طافو دیتے ہیں۔ نصیبو لال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گڑوی بجا کر گلیوں محلوں میں گانے گایا کرتیں تھیں۔
خود کش حملے حرام
’خود کش حملے حرام‘
عباد الحق
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف ایک اشتہاری مہم کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں اتوار کے صبح شائع ہونے والے قومی اخبارات میں علماء کرام کا ایک مشترکہ اعلامیہ سرکاری اشتہار کی شکل میں شائع ہوا ہے جس میں خود کش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے شائع ہونے والے اس اشتہار میں بتایاگیا ہے کہ سولہ اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ علما بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں تمام مسالک اور مکاتب فکر کے نمائندہ علما اور دینی شخصیات موجود تھیں۔
احْباری اشتہار کے مطابق اس اجلاس میں شامل علماء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملے جیسے افعال کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ صوبہ سرحد کے بعد دہشتگردوں کا اگلا ہدف جنوبی پنجاب ہوسکتا ہے۔
دہشتگردی کے خلاف اس اخباری اشتہار میں صوبے کے آٹھ ڈویژنوں کے لگ بھگ دو سو علماء کرام کے نام شائع کیےگئے ہیں اور بتایاگیا کہ مشترکہ اعلامیہ میں شامل بنیادی شحضیات میں وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، پنجاب کے وزیر مذہبی امور احسان الدین قریشی کے علاوہ متحدہ بورڈ پنجاب کےسربراہ صاحبزازہ فضل کریم شامل ہیں۔
اجلاس میں پانچ اپریل کو چکوال کی امام بارگاہ اور پندرہ اپریل کو چارسدہ میں سکیورٹی فررسز پر خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے
اشتہار کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فاٹا اور سوات میں دہشتگردی کی ایک بنیادی وجہ شمالی وزیر ستان میں ڈرون کے حملے ہیں۔ اجلاس میں موجود علما نےیہ مطالبہ کیا ہے امریکہ اپنی کارروائیوں کو بند کرے کیونکہ بقول ان کے یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف وزری ہیں۔
اشتہار میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور قومی سلامتی کونسل اپنی قرار داد کے ذریعے پاکستان کی داخلی خود مختاری اور سرحدوں کی خلاف وزری سے تلعق رکھنے والی امریکی کارروائیوں کی مذمت کرے۔
Wednesday, April 22, 2009
Tuesday, April 21, 2009
عالمی طاقتیں پاکستان توڑنا چاہتی ہیں‘
’عالمی طاقتیں پاکستان توڑنا چاہتی ہیں‘
رفعت اللہ اورکزئی
صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بڑی قوم کی تمام تر صلاحتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی طاقتیں اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں۔
پیر کوگورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی صحافیوں کی تنظیم ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقے اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی کئی وجوہات اور محرکات ہیں تاہم اس خطے کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کسی غیر طاقت کو اپنے قدم جمانے کا موقع نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چار بڑی اقوام پر مشتمل ہے جن میں ایک بڑی قوم کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بین الاقوامی طاقتیں اس کو ایک مضبوط قوم کے طورپر دیکھنا نہیں چاہتی بلکہ وہ اس کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
اویس غنی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ دنیا میں پاکستان کا کوئی دوست نہیں۔ ’ہمارا سب سے بڑا دوست اللہ تعالٰی کی ذات ہے اور اس کے علاوہ دنیا میں نہ کوئی دوستی ہوتی ہے نہ دشمنی بلکہ مفاد ہوتا ہے۔‘
بحثیت قوم اور اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہمیں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے ملک کا ایجنڈا آگے لے کر چلنا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے ملکی مفاد کو دیکھنا چاہیے۔
اویس غنی
گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور یہ طاقت اس ملک نے عالمی طاقتوں کی طرف سے شدید مخالفت کے باجود اپنے زور بازو سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اقوام عالم کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے ہمیں اقتصادی، سیاسی اور عسکری طاقت حاصل کرنا ہوں گی کیونکہ عزت اور وقار کی زندگی گزارنے کے لیے طاقتور ہونا ضروری ہے۔
’اگر دنیا پاکستان کے ساتھ باکسنگ کررہی ہے تو پھر ہمارے پاس بھی اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا کہ ہم بھی ان کا مقابلہ کریں اور اس کا جواب دیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جب کوئی کمزور بڑی طاقت کے سامنے پھنس جاتا ہے تو پھر کمزور کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ کمزور طاقتور کے خلاف لڑنے نکل پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم اور اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہمیں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے ملک کا ایجنڈا آگے لے کر چلنا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے ملکی مفاد کو دیکھنا چاہیے۔ گورنر نے مزید بتایا کہ خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے اردگرد تمام مسائل ہی مسائل ہیں لیکن ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔
اس سے قبل گورنر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ تقریب سے ٹی یو جے کے بانی رہنما سیلاب محسود اور نو منتخب صدر شیر خان آفریدی نے بھی خطاب کیا اور قبائلی صحافیوں کو درپش مسائل پر روشنی ڈالی۔
Saturday, April 18, 2009
فرینڈز آف پاکستان:سوال و جواب
فرینڈز آف پاکستان:سوال و جواب
جمعہ کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں’فرینڈز آف پاکستان‘ کے دوسرے اجلاس میں پاکستان کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زائد کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔
پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک برس کے دوران معاشی و اقتصادی زبوں حالی کا شکار رہی ہے۔گزشتہ برس نومبر میں پاکستان میں توازنِ ادائیگی کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے سخت شرائط پر ساڑھے سات ارب ڈالر سے زائد کے خصوصی قرض نے ہی اسے سہارا دیا تھا۔
دنیا بھر میں جاری اقتصادی بحران نے بقیہ ممالک کی طرح پاکستان کی پہلے سے بیمار معیشت کو مزید متاثر کیا اور سنہ 09/ 2008 کے لیے سالانہ شرحِ ترقی کو تخمینہ ڈھائی سے ساڑھے تین فیصد کے درمیان لگایا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کے مقابلے میں قابلِ ذکر کمی ہے۔
تاہم اس کے باوجود پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کے آثار دکھائی دینا شروع ہو چکے ہیں اور ملک میں افراطِ زر کی شرح جوگزشتہ برس اگست میں پچیس اعشاریہ تین فیصد کی ریکارڈ سطح پر تھی رواں برس مارچ کے مہینے میں کم ہو کر انیس اعشاریہ صفر سات فیصد پر آ گئی ہے جبکہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائرگزشتہ برس نومبر کے چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ ایک سات ارب ڈالر کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مقرر کیے جانے والے اہداف بھی پورے کیے ہیں۔
فرینڈز آف پاکستان کون ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں؟
٭ فرینڈز آف پاکستان گروپ کا قیام چھبیس ستمبر سنہ 2008 کو نیویارک میں عمل میں آیا تھا۔ اس گروپ کے قیام کا مقصد علاقے کی سکیورٹی کے اہم جزو ہونے کے ناتے پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے سیاسی و اقتصادی امداد کی فراہمی تھا۔
٭ یہ گروپ خصوصاً دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
٭ اس گروپ میں امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات جیسے ممالک اور اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔
٭ اس گروپ کی توجہ پانچ چیزوں پر مرکوز ہے جن میں پاکستان کا استحکام اور ترقی، شعبۂ توانائی، اداروں کا قیام اور پاک افغان سرحد پر واقع علاقے شامل ہیں۔
٭ یہ گروپ امدادی وعدے کرنے والا فورم نہیں ہے
پاکستان فرینڈز آف پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟
٭ پاکستان چاہتا ہے کہ آنے والے دس برس کے دوران ملک میں تیس ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں کے لیے اسے امداد فراہم کی جائے
٭ ان منصوبوں میں ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم اور سڑکوں کی تعمیر اور سکیورٹی میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں۔
٭ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسا ’مارشل منصوبہ‘ چاہتا ہے جس پر امریکہ نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ میں ترقی کے لیے عمل کیا تھا۔
امداد کے حوالے سے پاکستان کی توقعات کیا ہیں؟
٭ پاکستان کو امید تھی کہ اسے اپنے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے چار ارب ڈالر کی امداد مل جائے جسے غربت کے خاتمے، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ یہ وہ شعبہ جات ہیں جو مالیاتی بحران کی وجہ سے کٹوتیوں کا شکار رہے ہیں۔ تاہم اس کانفرنس میں شریک ممالک نے پاکستان کی امید سے زائد یعنی پانچ ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا ہے۔
کون کتنی امداد دے چکا ہے یا دے رہا ہے؟
٭ جاپان اور امریکہ نے کانفرنس کے آغاز سے قبل ہی ایک ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے جو دو برس کے عرصے کے دوران دی جائے گی۔
٭امریکی امداد کے ایک ارب ڈالر اس ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ امداد کی پیشگی ادائیگی ہے جو آنے والے پانچ برس تک امریکہ پاکستان کو دے گا۔
٭ کانفرنس کے دوران سعودی عرب نے ستّر، ایران نے تینتیس جبکہ ترکی نے دس کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے کیے ہیں۔
٭عالمی بینک نے گزشتہ ماہ پاکستان کو پانچ سو ملین ڈالر کا بلاسود قرضہ فراہم کیا ہے۔ فروری سنہ 2009 میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ وہ رواں برس پاکستان کو دو ارب ڈالر دے گا۔ اس کے علاوہ چین نے جنوری میں پاکستان کے زدِ مبادلہ کے ذخائر کو تقویت بحشنے کے لیے پانچ سو ملین ڈالر دیے تھے۔
لال مسجد کےامام مولاناعزیز کی رہائی
لال مسجد کےامام مولاناعزیز کی رہائی
لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو جمعرات کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کے روزاُن کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی۔
مولانا عبدالعزیز کے خلاف 27 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے 26 مقدمات میں اُن کی ضمانت ہوچکی ہے جبکہ ایک مقدمے میں اُنہیں بری کردیا گیا تھا۔
جولائی 2007 میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران لال مسجد کے سابق خطیب کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کی بجائے ایک گھر میں رکھا ہوا تھا جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ مولانا کے اہلخانہ بھی اُن کےساتھ رہائش پذیر تھے۔
لال مسجد آپریشن کے دوران مولانا عبدالعزیز کے بھائی غازی عبدالرشید سمیت ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ صدر پرویز مشرف کے دور میں لال مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے ملحقہ عمارت پر زبردستی قبضہ کر کے جامعہ حفصہ بنایا گیا تھا جسے آپریشن کے دوران مسمار کر دیا گیا تھا۔
لال مسجد کے سابق خطیب کی رہائی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اُن کے گھر کے باہر پہنچ گئے جہاں پر اُنہیں قید کیا گیا تھا۔ لوگوں نے اُن کے حق میں نعرے لگائے اور اُن کی رہائی پر میٹھائیاں تقسیم کیں۔
لال مسجد کے نائب خطیب عامر صدیق کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز جمعہ کی نماز لال مسجد میں پڑھائیں گے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کو سیکورٹی فراہم کی ہے۔
اسلام آباد سے نامہ نگار ذیشان حیدر کے مطابق مولانا عبدالعزیز کی رہائی کے اعلان کے بعد لال مسجد کے طلباء اور طالبات کی ایک بڑی تعداد مسجد کے باہر جمع ہو گئی اور سب ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے مل رہے تھے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اگر آج ان کے گھر بیٹا بھی پیدا ہو جاتا تو انہیں زیادہ خوشی مولانا کی رہائی کی ہوتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی رہائی کی خبر سنی تو ان کی خوشی کی انتہا نا رہی اور وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ لال مسجد آگئیں۔
عام طور پر عشاء کی نماز آٹھ بجکر تیس منٹ تک ادا کر دی جاتی ہے لیکن جمرات کو لال مسجد کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب تک مولانا عبدالعزیز نہیں آجاتے باجماعت نماز ادا نہیں کی جائے گی۔چنانچہ دس بجکر چالیس منٹ پر مولانا پہنچے اور ان کے پر جوش استقبال کے بعد باجماعت نماز ادا کی گئی۔
مولانا عبدالعزیز کے پہنچتے ہی سب کے سب مولانا کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئے اور مولانا کے حق میں اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگانے لگے۔
آخر میں مولانا عبدالعزیز نے تمام طلباء سے اپنے مختصر خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ان کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی رہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مولانا کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی آزاد عدلیہ کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔انہوں نے نظام عدل ریگولیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یہ نظام پورے پاکستان میں نافذ ہو جائے گا۔
مولانا عبدالعزیز نے اپنے خطاب کے آخر میں اعلان کیا کہ جمعہ کے روز لال مسجد میں وہ خود نماز پڑھائیں گے۔
برطانیہ پاکستانی طلباء تک رسائی دے‘
’برطانیہ پاکستانی طلباء تک رسائی دے‘
اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان حکومت نے بدھ کو برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ گرفتار ہونے والے پاکستانی طلباء کے متعلق تفصیلی معلومات اور ان تک پاکستانی حکام کو رسائی فراہم کریں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ’آج برطانوی ہائی کمیشن کے ڈپٹی پولیٹکل قونصلر ایلسٹیئر کنگ سمتھ آئے تھے اور ہم نے ان سے کہا ہے کہ برطانیہ میں گرفتار کیے گئے طلباء کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں اور ان تک رسائی بھی دی جائے۔‘
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وہ برطانیہ سے اس بارے میں جلد معلومات فراہم کرنے کے متعلق امید رکھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا کہ برطانوی نمائندے نے اس بارے میں کیا کہا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ ان سے پوچھیں‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ تاحال برطانیہ نے گرفتار پاکستانی طلباء کے متعلق وزارت خارجہ کو کسی قسم کی اطلاع دی ہے اور نہ ہی ابتدائی معلومات فراہم کی ہیں۔
پولیٹکل قونصلر ایلسٹیئر کنگ سمتھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دفتر خارجہ طلب نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ پہلے سے طے شدہ ملاقات کے لیے دفتر خارجہ گئے تھے اور اس ملاقات کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستانی طلباء کے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ برطانوی انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ ہفتے لیورپول، مانچسٹر اور لنکاشائر کے مختلف مقامات پر چھاپوں میں بائیس سے اکتالیس سال کی عمر کے گیارہ پاکستانیوں کو گرفتار کیا، جس میں بیشتر طالبعلم ہیں۔
برطانوی پولیس کو تاحال گرفتار ہونے والوں سے دہشت گردی کے کسی خاص منصوبے کے بارے میں کوئی معلومات ملی ہے اور نہ ہی کہیں سے دھماکہ خیز مواد مل پایا ہے۔ آئندہ جمعہ تک برطانوی عدالت نے مشکوک گرفتار طلباء سے پولیس کو پوچھ گچھ کی اجازت دے رکھی ہے۔
بھٹو کی جائداد، صنم کا پہلا تیر
بھٹو کی جائداد، صنم کا پہلا تیر
صنم بھٹو کی نوڈیرو ہاؤس میں پریس کانفرنس سے ذرا دیر پہلے بعض صحافی یہ شرط لگا رہے تھے کہ صنم سیاست میں آمد کا اعلان کریں گی یا اپنے بہنوئی صدر مملکت آصف زرداری کا دفاع مگر انہوں نے دونوں میں سے کچھ نہیں کیا اور شکایتیں کیں تو صرف اپنی بھابی غنوی اور انکل ممتاز بھٹو کی۔
بینظیر بھٹو کی چھوٹی بہن اور ذوالفقارعلی بھٹو کی اکیلی زندہ اولاد صنم بھٹو نے نوڈیرو ہاؤس میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس کی ہے۔صوبائی وزیراطلاعات شازیہ مری اور مقامی پی پی پی رہنماء ان کے ہمراہ تھے۔
ان کی بمشکل آدھے گھنٹے کی پریس کانفرنس میں سب سے زیادہ خاندانی جائداد و زمین پر سے قبضہ ختم کرنے کی باتیں ہوئیں جو بقول صنم ان کی بھابھی غنویٰ بھٹو نے کیا ہے۔تمام پریس کانفرنس کے دوران صنم بھٹونے صرف ایک مرتبہ صحافیوں کے اسرار پر غنوی کا نام لیا مگر ان کے نام کے ساتھ بھٹو نہیں جوڑا۔
صنم بھٹو لندن سے براستہ دبئی اور اسلام آباد اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ پہنچی تھیں۔انہوں نے مقامی پولیس اور انتظامی افسران کا اجلاس طلب کیا اور بعض عام لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔مگر ان کی زیادہ تر توجہ اپنی آبائی زمین و جائداد کی طرف تھی جو صنم کے بقول غنوی نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور وہ ان سے بات تک نہیں کر رہیں ہیں۔
صنم کو زرداریوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ صنم معصوم ہیں انہیں زرداریوں کی چالاکیوں کا کچھ پتا نہیں ہے۔حکومتی اہلکار ان سے میرے خلاف بیانات دلوا رہے ہیں
ممتاز بھٹو
صنم بھٹو کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی بہن بینظیر بھٹو زندہ تھیں تب تک انہیں اپنی جائداد کی فکر نہیں تھی کیونکہ بینظیر بھٹو نگرانی کر کے انہیں رقم لندن پہنچاتی رہتی تھیں۔مگر ان کی ہلاکت کے بعد غنویٰ کے آدمیوں نے ان کے مینیجر اور رکھوالوں کو فارغ کردیا ہے اور بقول ان کے ’ان کی زمین و جائداد پر قبضہ کر لیا ہے۔‘
غنویٰ بھٹو صنم کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹوکی بیوہ ہیں اور ان کے بچے فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر ان کے ساتھ رہتے ہیں۔جبکہ حالیہ دنوں انہوں نے مرتضی بھٹو کے بھائی شاہنواز کی بیٹی سسی کو بھی لاڑکانہ بلایا اور انہیں عوام سے متعارف کروایا ہے۔
ذوالفقارعلی بھٹو کے لاڑکانہ اور کراچی کے رہائشی بنگلے، المرتضی ہاؤس اور ستر کلفلٹن، غنویٰ بھٹو کے زیراستعمال ہیں۔جبکہ لاڑکانہ نوڈیرو میں قریباً چار ہزار ایکڑ پر مشتمل بھٹو سٹیٹ کا انتظام پہلے بینظیر بھٹو کی نگرانی میں تھا جو ان کی ہلاکت کے بعد صنم کے بقول غنویٰ نے سنبھال لیا ہے۔
صنم بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ان کے پاس باپ دادا کی دی ہوئی جائداد صرف لاڑکانہ میں موجود ہے جس کی نگرانی اب وہ خود کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا عملی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے ایک عام شہری کی حیثیت سے پوری زندگی گزاری ہے اور اب بھی عام شہری بن کر رہنا چاہتی ہیں۔
صنم بھٹو لندن میں اپنے بیٹے شاہ میر اور بیٹی آزادی کے ہمراہ رہتی ہیں۔
ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کے باقی ماندہ افراد کے درمیاں سیاسی اختلافات کے بعد اب ان کی جائداد کے ذاتی اختلافات بھی کشیدہ ہوگئے ہیں اور صنم کے بقول بدقسمتی سے ایسے اختلافات بھی انہیں عوام کے سامنے لانا پڑ رہے ہیں۔
بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے درمیاں اختلافات ان کے آخری دم تک جاری رہے اور اختلافات کا تسلسل ان کی اولاد نے بھی جاری رکھا ہوا ہے۔مرتضیٰ بھٹو کی بیوہ غنوی بھٹو اور ان کی بیٹی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بھٹو کے اصل وارث وہ ہیں اور پیپلزپارٹی بینظیر کے بعد اب زرداری پارٹی بن گئی ہے۔
دوسری طرف سابق وزیراعلی سندہ ممتاز بھٹو نے بھی زرداری مخالفت میں غنویٰ بھٹو سے اتحاد کیا ہوا ہے۔ممتاز بھٹو اور غنویٰ بھٹو نے چار اپریل کو ساتھ مل کر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی تھی۔دونوں رہنماؤں نے آصف زرداری کو بھٹوز کے علاقے میں نہ آنے مشورہ دیا تھا۔
صنم بھٹو اپنی پریس کانفرنس کے دوران ممتاز بھٹو کے متعلق سوالات پر برہم ہوگیئں اور انہوں نے ممتاز بھٹو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
صنم بھٹو نے کہا کہ ممتاز بھٹو نے آخری تین مہینوں میں بینظیر بھٹو کی زندگی اجیرن کر دی تھی اور وہ انہیں گالیاں بکتے تھے۔صنم نے کہا کہ پوری زندگی ممتاز بھٹو نے ان کی بہن بینظیر کو ،ابیوز، کیا اور اب وہ ان کا نام یوز، کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گی۔
ممتاز علی بھٹو نے صنم بھٹو کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ صنم کو زرداریوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ صنم معصوم ہیں انہیں زرداریوں کی چالاکیوں کا کچھ پتا نہیں ہے۔حکومتی اہلکار ان سے میرے خلاف بیانات دلوا رہے ہیں۔
پاکستانی سیاست کے کرشماتی کردار ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کے باقی ماندہ افراد کے درمیاں خاندانی جائداد کی وراثت کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیاہے۔جائداد کے اس تنازعے میں ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹیوں صنم بھٹو اور بینظیر بھٹو کی اولاد ایک طرف ہے جبکہ ان کے بٹیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی اولاد دوسری طرف۔